امام ابو جعفر جواد علیہ السلام سے مروی ہے کہ: ماہ رجب میں ایک رات ہے کہ وہ ان سب چیزوں سے بہتر ہے جن پر سورج چمکتا ہے اور وہ ستائیسویں رجب کی رات ہے کہ جس کی صبح رسول اعظم مبعوث بہ رسالت ہوئے۔ ہمارے پیروکاروں میں جو اس رات عمل کرے گا تو اس کو ساٹھ سال کے عمل کا ثواب حاصل ہوگا۔ میں نے عرض کیا اس رات کا عمل کیا ہے؟ آپ نے فرمایا : نماز عشا کے بعد سوجائے اور پھر آدھی رات سے پہلے اٹھ کر بارہ رکعت نماز دو دو رکعت کرکے پڑھے اور ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد قرآن کی آخری مفصل سورتوں ﴿سورہ محمد سے سورہ ناس﴾ میں سے کوئی ایک سورہ پڑھے۔ نماز کا سلام دینے کے بعد سورہ حمد، سورہ فلق سورہ ناس، سورہ توحید، سورہ کافرون اور سورہ قدر میں سے ہر ایک سات سات مرتبہ نیز آیۃ الکرسی بھی سات مرتبہ پڑھے اور ان سب کو پڑھنے کے بعد یہ دعا پڑھے:
ستائیس رجب کی رات کے اعمال اور دعائیں:
1- غسل کرنا.
2- بارہ رکعت نماز جو کہ امام محمد بن علي الجواد(عليهما السلام) سے مروی ہے.
3- زيارة الإمام أمير المؤمنين علي بن أبي طالب(عليه السلام).
4- یہ دعا پڑھنا: "اَللّـهُمَّ إِنّي أَساَلُكَ بِالتَّجَلِي الأعْظَمِ في هذِهِ اللَّيْلَةِ مِنَ الشَّهْرِ الْمُعَظَّمِ...".
ستائیس رجب کے دن کے اعمال:
غُسل.
روزہ رکھنا،اس دن کا روزہ ستر سال کے روزے کا ثواب رکھتا ہے۔کثرت سےمحمد وآل محمد پر درود بھیجنا۔زيارة خاتم الأنبياء وسيّد المرسلين محمد(صلى الله عليه وآله) وزيارة الإمام أمير المؤمنين علي بن أبي طالب(عليه السلام)۔
تیس رکعت نماز پڑھنا ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد 10 مرتبہ سورہ توحید پڑھنا۔