الکفیل ہسپتال میں علامہ صافی(دام عزہ) کے ہاتھوں مصنوعی اعضاء کی تنصیب کے مرکز کا افتتاح

رورضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الکفیل ہسپتال کے شعبوں میں {مصنوعی اعضاء کی تنصیب کے مرکز} کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس کا باقاعدہ افتتاح روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) نے کیا اور اس میں سب سے پہلے داعش کے خلاف لڑتے ہوئے اپنے جسم کے اعضاء سے محروم ہونے والے عسکری رضاکاروں (حشد شعبی) کے جسم میں مصنوعی اعضاء کی تنصیب سے کیا گیا۔

{مصنوعی اعضاء کی تنصیب کے مرکز} مین ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کام کر رہی ہے کہ جن میں غیر ملکی ماہرین بھی شامل ہیں کہ جو اس سلسلہ میں جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال کر رہے ہیں اور جسم کے اعضاء سے محروم ہونے والوں کو مصنوعی اعضاء کے ساتھ معمول کی زندگی گزارنے کی تربیت بھی دے رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: