امام حسین علیہ السلام کے قضیہ کی تاریخ اس کی ابتداء سے بھی زیادہ پرانی ہے(علامہ صافی)

تیرھویں سالانہ ربیع الشھادۃ عالمی سیمینار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) نے سب سے پہلے حاضرین کو امام حسین علیہ السلام اور اہل بیت علیھم السلام کی دیگر شخصیات کے جشن میلاد کی مبارک باد پیش کی اور امام حسین علیہ السلام کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا:

سید الشھداء امام حسین علیہ السلام کا معاملہ حق و باطل میں پہچان کا اسبق ترین قضیہ ہے اور یہ سانحہ اپنے زمان و مکان سے کہیں زیادہ وسیع اور اپنی حدت سے زیادہ طویل ہے، اور اس کی تاریخ اس کی ابتداء سے زیادہ پرانی ہے ، اس کے مرد پوری زمین کے مردوں سے زیادہ بزرگ تر ہیں اور اس کی عورتیں سب سے زیادہ پاک و طاھر اور عفیف ہیں، اس کے بچوں کی عمر زمین کے تمام رہائشیوں کی عمر سے زیادہ ہے لہٰذا یہ ضروری ہے کہ ہر عاشورائی انفرادی امر و موقف تحقیق کے ذریعے طویل تر ہو جائے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: