ہر انسان کی نیابت میں اہل عراق داعش کے خلاف بر سر پیکار ہیں(صدر دیوان وقف شیعی)

سماحة السيد علاء الموسوي
اس مبارک مناسبت پہ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں اور ہمارے ان بہادر جوانوں کو فتح و نصرت عطا کرے کہ جو محاذ جنگ انسانیت کے بدترین دشمن سے جنگ لڑ رہے ہیں اور تمام انسانوں کی نیابت میں ان کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ آج عراق تمام انسانوں، ہر حریت پسند اور انسانی حقوق کے علمبردار کی نیابت میں داعش کے خلاف بر سر پیکار ہے۔

ان خیالات کا اظہار دیوان وقف الشیعی کے صدر سید علاء الدین موسوی نے تیرھویں سالانہ ربیع الشھادۃ ثقافتی سیمینار کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا کہ جو روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں 3 شعبان 1438 ھ بمطابق 30 اپریل 2017ء کو اس شعار و عنوان کے تحت منعقد ہوئی:’’امام حسین علیہ السلام باران فراواں اور مستمر فیض ہیں‘‘۔

علامہ علاء الدین موسوی نے مزید کہا: اولیاء خدا کی معرفت ایسی نعمت ہے کہ جس سے اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو نوازا ہے واجب الاطاعت امام کی معرفت ایک ایسا دروازہ ہے کہ جس سے انسان کمال انسانیت کی طرف پرواز کرتا ہے آج ہم امام حسین علیہ السلام کا جشن میلاد منا رہے ہیں کہ جن کی شخصیت قرآن مجید کی مانند ہے ایک عام انسان ہونے کے ناطے ہمارے لیے یا علماء و فضلاء کے لیے اس عظیم انسان کی حقیقت کو جاننا صرف اس حد تک ممکن ہے کہ جو اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب اور ہمارے نبی ؐ نے اپنی سیرت و سنت اور امام حسین علیہ السلام نے خود ہمیں بتائی ہے۔

امام حسین علیہ السلام کی معرفت کے حصول کے متعدد مصادر ہیں کہ جن کے بغیر ہم ان کی شخصیت کا ادراک نہیں کر سکتے ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم قرآن مجید کی طرف رجوع کریں اور دیکھیں کہ قرآن نے اس شخصیت کو کن اوصاف سے یاد کیا ہے سورہ فجر میں انہیں نفس مطمئنۃ کا لقب دیا گیا ہے اور روایات کے مطابق یہ سورہ امام حسین علیہ السلام کی شان میں نازل ہوئی ہے اور جو شخص بھی نماز فجر میں روزانہ اس سورہ کو پڑھتا ہے وہ قیامت کے دن امام حسین علیہ السلام کے ساتھ ہو گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: