ربیع الشھادۃ سیمینار کے ضمن میں تحقیقی مقالات پر مشتمل کانفرنس.....

تیرھویں سالانہ ربیع الشھادۃ ثقافتی سیمینار کے ضمن میں ہونے والی علمی و تحقیقی کانفرنس کی پہلی نشست صبح 4شعبان 1438هـ بمطابق1مئی 2017ء کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن(ع) ہال میں منعقد ہوئی کہ جس میں سکالرز نے اپنے تحقیقی مقالات کو سماعتوں کی نذر کیا۔

اس نشست میں مقالے پیش کرنے والے سکالرز کے نام اور ان کے مقالوں کی عناوین درج ذیل ہیں:

1: کربلا کے دونوں مقدس روضوں کے زیر انتظام چلنے والے خطابت الحسینیہ کالج کے استاد سيد نبيل بن قدوري حسني نے پہلی صدی ہجری میں اسلامی معاشرے، امام حسین علیہ السلام کی افکار اورفرانسیس فوکویاما کے نظریات کے بارے میں گفتگو کی۔

2: نجف اشرف میں موجود دراسات انسانیہ کالج میں شریعت ڈیپارٹمنٹ کے انچارج ڈاکٹر شيخ حسام علي حسن عبيدي نے شريف العلماء محمد شريف بن حسن علي المازندراني کی علمی و ثقافتی کاوشوں کے بارے میں گفتگو کی۔

3: ڈاکٹر شيخ عماد موسى كاظمي اس نشست کے آخری مقرر تھے جنہوں نے اس موجودہ دور میں داعش کے خلاف لڑنے والوں کو کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے استغاثہ پہ لبیک کا عملی مظاہرہ قرار دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: