حضرت عباس(ع) کی ضریح کے پاس ان کا جشن میلاد اور اس میں عالمی وفود کی شرکت....

تیرھویں سالانہ ربیع الشھادۃ ثقافتی سیمینار کے دوسرے دن کی تقریبات کا آغاز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ایک عبادتی تقریب سے ہوا کہ جس میں سیمینار میں آئے ہوئے وفود نے شرکت کی۔
اس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈپٹی سیکرٹری بشیر محمد جاسم نے خطاب کیا اور ربیع الشھادۃ مھرجان کے انعقاد کے اغراض و مقاصد کے بارے میں گفتگو کی اور اسی طرح سے حضرت عباس علیہ السلام کی شخصیت کے مختلف پہلووں پہ تاریخی روایات کے ذریعے روشنی ڈالی۔
اس کے بعد حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت پڑھی گئی اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا مخصوص ترانہ (لحن الإباء) پورے حرم میں گونجنے لگا۔
اس کے بعد حضرت عباس علیہ السلام کی شان میں قصائد پڑھے گئے اور نعت خوانی کا مظاہرہ کیا گیا۔
اس عبادتی تقریب میں شامل پاکستان سے تعلق رکھنے والے شیخ کرم علی حیدری نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کے دوران اس سیمینار کی تمام تقاریب کو بے حد سراہا اوراس میں اپنی شرکت کو باعث شرف قرار دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: