ہمیں عراق کے حوالے سے حقائق کو دنیا تک پہنچانے کی اشد ضرورت ہے(علامہ صافی)

ہمارے بعض بھائی صحافت اور تحریری میدان میں کام کرتے ہیں اور ہمیں عراق کے حوالے سے حقائق کو دنیا تک پہنچانے کی اشد ضرورت ہے صحافی کی ذمہ داری ہے کہ وہ رونما ہونے والے واقعات کا گہری نظر سے مطالعہ کرے تا کہ وہ انہیں قارئین تک پہنچا سکے جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں کہ الحمد للہ اس ملک میں امان و عافیت ہے ہماری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ ہم اس ملک میں امن و امان اور اطمینان بخش ماحول کو برقرار رکھیں اور اس کے ساتھ ہی ایک گمراہ ٹولے کے خلاف ہماری جنگ بھی جاری ہے مختلف قوموں سے تعلق رکھنے والے بوڑھے اور جوان داعش کے خلاف ایک مورچے میں ہیں ہماری خدا سے تمنا ہے کہ جلد از جلد یہ جنگ اپنے منطقی انجام کو پہنچے اور ان شاء اللہ اگلے سال ہمارا یہ سیمینار آج سے بہتر اور افضل حالات میں منعقد ہو گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: