علمی و تحقیقی مقالات پر مشتمل کانفرنس کی دوسری نشست اورامام حسین(ع) کے انقلاب کو دہشت گردی کے خلاف نہج قرار دینے کا عزم....

تیرھویں سالانہ ربیع الشھادۃ ثقافتی سیمینار کے ضمن میں ہونے والی علمی و تحقیقی کانفرنس کی دوسری نشست عصر کے وقت 4شعبان 1438هـ بمطابق1مئی 2017ء کو روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے سید الاوصیاء ہال میں منعقد ہوئی کہ جس میں سکالرز نے اپنے تحقیقی مقالات کو سماعتوں کی نذر کیا۔

اس نشست میں دونوں مقدس روضوں کے شرعی متولی صاحبان سمیت عراق اور بیرون ملک کی علمی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

شیخ منجد کعبی کی صدارت میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس کی ابتداء تلاوت قرآن مجید، شہداء کے لیے فاتحہ خوانی اور حضرت عباس علیہ السلام کے جشن میلاد کی مبارک باد سے کی گئی۔

اس نشست میں جن سکالرز نے اپنے تحقیقی و علمی مقالوں کو پڑھا ان کے نام اور مقالوں کے موضوعات کی اجمالی تفصیل درج ذیل ہے:

1: شيخ ڈاکٹرعبّاس فاضل سرّاج کہ جنہوں نے دہشت گردی اور شدت پسندی کے حوالے سے گفتگو کی اور انقلاب امام حسین علیہ السلام کو دہشت گردی کے خلاف نہج قرار دینے پہ زور دیا۔

2: دوسرا پڑھا جانے والا مقالہ ڈاکٹر رحيم مزهر جبر اور ڈاکٹرهناء كاظم خليفة، نے مل کر لکھا تھا کہ جس میں امام حسین علیہ السلام کے ساتھ پیش آنے والے واقعات اور اس زمانے میں موجود عرب قوم کے برتاؤ کے بارے میں تحلیلی گفتگو کی گئی۔

3: ڈاکٹر حازم طارش حاتم اس نشست کے آخری مقررتھے کہ جنہوں نے امام حسین علیہ السلام کے خطابات میں انسانیت کے تکامل میں مدد گار فرامین کے حوالے گفتگو کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: