مقامی عربی لہجہ میں مشاعرے پہ تیرھویں ربیع الشھادۃ سیمینار کے دوسرے دن  کی تقریبات کا اختتام....

امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی طرف سے منعقد ہونے والے تیرھویں سالانہ ربیع الشھادۃ ثقافتی سیمینار کے دوسرے دن کی تقریبات کا اختتام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ایک محفل مشاعرہ پہ ہوا کہ جس میں مقامی عربی لہجہ میں شعراء کرام نے امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

(4شعبان 1438هـ) بمطابق(1مئی 2017ء ) کو رات کے وقت منعقد ہونے والے اس مشاعرہ میں کربلا سے تعلق رکھنے والے شاعر احمد مرشدی، کویت سے آئے ہوئے شاعر علی حرزی، مسیب سے تعلق رکھنے والے شاعر سیف زبون، حمزہ غربی سے آئے ہوئے شاعر حسام حمزاوی، بغداد سے تعلق رکھنے والے میثم فالح، واسط کے شاعر حیدر غریباوی، کربلا کے شاعر حیدر شیاع، اور سماوہ سے آئے ہوئے شاعر محمد اعاجیبی نے اپنے اشعار سامعین کی سماعتوں نذر کیے اور ان سے داد تحسین حاصل کی۔

مشاعرے کے اختتام پہ شعراء میں اعزازی سندیں اور تحائف تقسیم کیے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: