تصویری رپورٹ: ہندوستانی مومنین اور علماء کی طرف سے ما بین الحرمین میں جشن صبر و وفا کا انعقاد....

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور دفتر آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر نجفی (دام ظلہ) کے تعاون سے ہندوستان سے آئے ہوئے زائرین اور نجف اشرف میں مقیم ہندوستانی علماء و طلباء نے مابین الحرمین میں اقمار اہل بیت (ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے ایک پُر وقار محفل کا انعقاد کیا جس میں اردو جاننے والے مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جشن صبر و وفا کے نام سے منعقد ہونے والی اس محفل میں آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین النجفی(دام ظلہ) کے بیٹے علامہ شیخ علی نجفی(دامت برکاتہ)، بنارس میں اعلیٰ دینی قیادت کے نمائندے علامہ شمیم الحسن اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

محفل میں علماء اور شعراء کرام نے نظم و نثر کی صورت میں اہل بیت اطہار(ع) کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا اور سامعین سے داد تحسین وصول کی۔

واضح رہے اس محفل کا انعقاد ہر سال لکھنو میں قائم (موكب خَدَمَة السيدة زينب(عليها السلام) کی طرف سے کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: