روضہ مبارک امام حسین(ع) میں  محفل قرآن کے ذریعے تیرھویں سالانہ ربیع الشھادۃ سیمینار کے تیسرے دن کی تقریبات کا اختتام ....

بروز منگل 5 شعبان 1438 ھ بمطابق 2 مئی 2017ء کو تیرھویں سالانہ ربیع الشھادۃ ثقافتی سیمینار کے ضمن میں مغربین کے بعد روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں ایک عظیم و شان محفل قرآن کا انعقاد ہوا کہ جس میں عالمی شہرت یافتہ قاری فلاح زلیف اسامہ کربلائی نے اپنے مخصوص انداز تلاوت کے ذریعے محفل کی ابتداء کی جس کے بعد مصر سے تعلق رکھنے والے قاری سید سعید مسلم، قاری اسامہ کربلائی نے تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل کیا اور حاضرین کی سماعتوں اور دل کو قرآن کے نور سے منور کیا۔

اس کے بعد سید کریم موسوی، حافظ محمد علی اسلامی، قاری مصطفی غالبی اور مصر سے آئے ہوئے قاری احمد عبد الحی نے تلاوت قرآن مجید اور اہل بیت (ع) کے قصائد پڑھے اور حاضرین سے داد تحسین حاصل کیے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: