تیرھویں سالانہ ربیع الشھادۃ ثقافتی سیمینار کی اختتامی تقریب.....

پانچ دن تک جاری رہنے والے تیرھویں سالانہ ربیع الشھادۃ ثقافتی سیمینار کی اختتامی تقریب بروز جمعرات (7شعبان 1438هـ) بمطابق (4 مئی 2017ء) کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن(ع) ہال میں منعقد ہوئی کہ جس کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور شھداء عراق کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔

اس تقریب میں کربلا کے دونوں مقدس روضوں کے متولی شرعی، عراق اور بیرون ملک سے آئی ہوئی علمی و ثقافتی شخصیات، مراجع عظام کے وکلاء اور دیگر مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اختتامی تقریب میں خصوصی مہمانوں کے طور پر داعش کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والے افراد کے خاندانوں کو بلایا گیا تھا تا کہ شھداء کو ان کی قربانیوں پہ خراج عقیدت پیش کیا جا سکے۔

تلاوت کے بعد روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ شیخ مھدی کربلائی(دام عزہ) نے کربلا کے دونوں مقدس روضوں کی نیابت میں خطاب کیا

اور اپنی گفتگو میں نوجوانوں کو شدت پسندانہ افکار سے بچانے پہ زور دیا۔

اس کے بعد عراقی وفود کی نمائندگی کرتے ہوئے عراقی دارالافتاء کے نمائندے شیخ سرمد تمیمی، مشرق وسطیٰ میں یورپی یونین کے سابق سفیر اور عالمی نزاعات فورم کے صدر األیستر کروک اور روضہ مبارک حضرت امام موسیٰ کاظم(ع) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جمال دباغ نے خطاب کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ان خطابات کے علاوہ معروف شاعر نجاح عرسان نے جناب زینب سلام اللہ علیھا کی شان میں قصیدہ پڑھا اور ایران سے آئے ہوئے قاری محمد علی اسلامی نے تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل کیا۔

تقریب کے اختتام پہ سید الماء کے نام سے بنائی گئی ایک ڈاکومنٹری فلم کو دکھایا گیا اور اس سیمینار کا اختتام شھداء کے لواحقین میں مالی چیکس اور تحائف کی تقسیم پہ ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: