ربیع الشھادۃ سیمینار کی تقریبات کو کوریج دینے والے صحافیوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب.....

بروز جمعہ (8شعبان 1438هــ) بمطابق (5 مئی 2017ء) کو امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی طرف سے تیرھویں سالانہ ربیع الشھادۃ ثقافتی سیمینار کو کوریج دینے والے صحافیوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی کہ جس میں صحافیوں کو اعزازی اسناد اور شیلڈز دی گئیں۔

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے سید الاوصیاء(ع) ہال میں منعقد ہونے والی اس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور شھداء کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا جس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید عقیل یاسری نے سیمینار کی انتظامیہ کمیٹی کی نیابت میں استقبالیہ خطاب کیا اور خطاب کے دوران بتایا کہ اس سیمینار کو 30 سے زیادہ ٹی وی چینلوں اور دیگر سینکڑوں میڈیا اداروں نے مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے کوریج دی اور اس سیمینار کے ضمن میں ہونے والی ہر تقریب کو دنیا تک پہنچایا۔

سید یاسری نے تمام صحافیوں کا ان کی کاوشوں پہ شکریہ ادا کیا اور صحافت کے شعبہ کو آج کی اس دنیا میں اہم ترین ادارہ قرار دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: