تہران کے جنوبی علاقہ شہر آفتاب میں تیسویں سالانہ بین الاقوامی تہران کتابی نمائش جاری ہے کہ جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن نے 200 سے زیادہ کتابوں کو نمائش کے لیے رکھا ہے۔
روضہ مبارک کے اسٹال میں موجود کتابیں مختلف سائنسی، ثقافتی اور دینی موضوعات پر مشتمل ہیں اور ان میں معاشرے کے ہر طبقے اور ہر عمر سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے وافر اور مفید معلومات درج ہیں۔