آج بروز پیر 11شعبان 1438هـ ( 8مئی 2017ء) کو عراق کے وزیر اعظم ڈاکٹر حيدر عبادی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں تشریف لائے اور حضرت ابو الفضل العباس(ع) کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔
وزیر اعظم جب روضہ مبارک میں پہنچے تو حرم کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی اور سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر نے ان کا استقبال کیا اور مراسیم زیارت میں ان کا ساتھ دیا۔ وزیر اعظم نے زیارت کے بعد حرم کی انتظامیہ سے مختصر ملاقات کی اور پھر وہ حضرت امام حسین(ع) کے روضہ مبارک میں حاضری کے لیے روانہ ہو گئے۔