بشریت کے نجات دہندہ کی 1183ویں سالگرہ اور جہادِ کفائی کے فتوی کے تین سال پورے ہونے پہ عراق میں مختلف پروگراموں کا انعقاد.....

14 شعبان کا دن پورے عالم انسانیت اور اہل عراق کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ 1183 سال پہلے 14 شعبان کا دن گزرنے کے بعد جو رات آئی(یعنی 15 شعبان کی رات) اس میں عالم بشریت کے نجات دھندہ امام مھدی(ع) اس دنیا میں تشریف لائے کہ جو اپنے ظہور کے بعد پوری دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے اور انسانوں کو اس سعادت پہ فائز کریں گے کہ جس کے وہ حقیقی معنوں میں مستحق ہیں۔

اور آج سے تین سال پہلے 14 شعبان کو نجف اشرف میں موجود اعلیٰ دینی قیادت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی(دام ظلہ العالی) نے عراق اور مشرق وسطی کو اب تک کے بدترین دہشت گردوں اور عالم انسانیت کے لیے سب سے خطرناک نام نہاد جہادیوں سے بچانے کے لیے جہاد کفائی کا تاریخی فتوی صادر کیا جس کے بعد عراقی عوام باہر نکلی اور داعش کو عراقی علاقوں سے باہر نکلنے پہ مجبور کر دیا۔ اس فتوی کے صادر ہونے کے بعد عراقی مومنین نے میدان جنگ کا رخ کیا اور ہر جگہ داعش کو شکست فاش سے دوچار کیا۔

پورے عراق میں جہاں امام زمانہ(ع) کا جشن میلاد منایا جا رہا ہے وہاں ساتھ ہی اس تاریخی فتوی کے صدور کے تین سال مکمل ہونے کے حوالے سے ہر جگہ تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں اور شھداء، زخمیوں اور داعش سے بر سرِ پیکار مومنین کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: