عراق اور پوری دنیا میں رہنے والے لاکھوں مومنین 15 شعبان کی رات اور دن کو کربلا آکر امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک میں حاضری دیتے ہیں اور زیارت کا شرف حاصل کرتے ہیں۔ اس موقع پہ ہر سال کی طرح اس سال بھی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے زائرین کے لیے بڑے پیمانے پہ ہر ممکن انتظامات کیے گئے ہیں کہ جن میں سے ایک زائرین کے لیے کھانے کی فراہمی بھی ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مضیف سیکشن کو زائرین کے لیے کھانا مہیا کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے یہ سیکشن ہر روز ہزاروں بلکہ لاکھوں افراد کے لیے کھانا تیار کر کے تقسیم کر رہا ہے اس سیکشن کی طرف سے کربلا کے مختلف مقامات پر کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے۔ کھانے کے علاوہ ہر جگہ چائے، ٹھنڈا پانی، جوسز اور مختلف طرح کی کولڈ ڈرنگز بھی دن رات زائرین کو پیش کی جا رہی ہیں۔