نیمہ شعبان کی شب لاکھوں مومنین کی کربلا آمد اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے زائرین کے لیے وسیع انتظامات.....

پندرہ شعبان کی رات کو امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کرنے کے لیے لاکھوں مومنین کربلا آئے کہ جنہوں نے اس مقدس جوار میں نیمہ شعبان کے اعمال ادا کیے اور زیارت کا شرف حاصل کیا۔

زائرین کو بہتر سے بہتر خدمات مہیا کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام نے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ساری رات زائرین کی خدمت میں سر گرم عمل رہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام سیکشنز نے نیمہ شعبان سے پہلے ہی تمام تر انتظامات مکمل کر لیے تھے اور پہلے سے طے شدہ لائحہ عمل کے مطابق نیمہ شعبان کے آتے ہی اپنے اپنے فرائض میں مصروف عمل ہو گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: