علامہ صافی کا اداری صلاحیات کو بڑھانے والی اکیڈمی کا دورہ.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) نے گزشتہ روز شیعہ مزارات کی طرف سے بنائی گئی’’ أكاديميّة التطوير المؤسّسي‘‘ نامی اکیڈمی کا دورہ کیا کہ جس کے قیام کا مقصد اداروں اور وہاں پر کام کرنے والے افراد کی صلاحیتوں کو مختلف ورکشاپس اور تربیتی پروگرامز کے ذریعے بڑھانا ہے۔

اس دورہ میں شیعہ مزارات سیکرٹریٹ کے صدر علامہ شیخ ستار جیزانی بھی علامہ صافی کے ہمراہ تھے دورہ کے دوران عالمی شہرت یافتہ اداری کوچ اور اس اکیڈمی کے فعال رکن محمد جاسم نے اکیڈمی کے طریقہ عمل کے بارے میں بریفنگ دی اور مستقبل کے پروگراموں کے حوالے سے وفد کو آگاہ کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: