دوسرا سالانہ فتوى الدّفاع المقدّسة سیمینار کی اختتامی تقریب.....

نجف اشرف میں مقیم اعلیٰ دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی(دام ظلہ العالی) کی طرف سے داعش کے خلاف دفاعی جہاد کا فتوی صادر کیے جانے کے تین سال مکمل ہونے کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں منعقد ہونے والے دوسرے سالانہ فتوى الدّفاع المقدّسة سیمینار کی اختتامی تقریب بروز جمعہ 22 شعبان 1438 ھ بمطابق 19 مئی 2017ء کو کو منعقد ہوئی جس میں عراق کی نامور دینی، ثقافتی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کی طرف سے اس سیمینار کا انعقاد کروایا گیا کہ جس کی ابتداء تلاوت قرآن مجید اور شھداء کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوئی جس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نمائندگی کرتے ہوئے شيخ كمال كربلائي نے خطاب کیا اور تاریخ کے اس اہم ترین فتوی کی ضرورت کے حوالے سے گفتگو کی اس کے بعد سیمینار کی انتظامیہ کمیٹی کی طرف سے سيد عقيل عبد الحسين ياسري نے حاضرین کے سامنے اس سیمینار کے اغراض و مقاصد کو بیان کیا۔

اس کے بعد سیمینار کے ضمن میں ہونے والے مختلف مقابلوں میں سب سے زیادہ پوائنٹ حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا کہ جو درج ذیل ہیں:

مختصر کہانیوں کے مقابلہ میں پہلی پوزیشنیں حاصل کرنے والے خوش نصیب درج ذیل ہیں:


1- سحر الشامي.
2- ضحى رضا.
3- مصطفى عادل.
4- صادق مهدي حسن.
5- نجاح حسين.

مقالات کے مقابلہ میں پہلی پوزیشنیں حاصل کرنے والے خوش نصیب درج ذیل ہیں:


1- حسين علي حسين الشريفي.
2- عدي المختار.
3- حسن علي الجوادي.
4- بشرى مهدي بديرة.
5- جميل مانع البزوني.
تحقیقی و علمی مضمون کے مقابلہ میں پہلی پوزیشنیں حاصل کرنے والے خوش نصیب درج ذیل ہیں:


1- الباحث اللبنانيّ يوسف بيومي الرضويّ.
2- م. م. خديجة حسن القيصر.
3- الدكتور محمد جميل عودة الميّاحي.
4- الأستاذ لؤي عبد الرزاق فرج الله.

تقریب کے اختتام پہ حسینی انجمنوں کے ارکان کو عسکری رضاکاروں اور آئی پی ڈیز کی مسلسل مدد کرنے کے اعتراف اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کی خاطر اعزازی سندیں اور شیلڈز پیش کی گئیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: