فیملی ڈاکٹر کے عالمی دن کے موقع پر الکفیل ہسپتال میں سیمینار کا انعقاد.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال میں فیملی ڈاکٹر کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا کہ جس میں عراق میں فیملی ڈاکٹروں کی مرکزی تنظیم’’ جمعيّة أطبّاء الأسرة العراقيّة‘‘ کے ارکان اور میڈیکل سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سیمینار سے پارلیمنٹ کی میڈیکل کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صالح حسناوی، جمعیت اطباء کی صدر ڈاکٹر لجین خزرجی اور دیگر مقررین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فیملی ڈاکٹر کے فرائض اور صحت عامہ کے حوالے سے اس کے فوائد پر روشنی ڈالی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: