مزار سید محمد بن امام علی نقی(ع)کے میناروں کا طلائی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینرنگ پروجیکٹس سیکشن کے چیف انجینئر ضیاء مجید صائغ نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ مزار سید محمد بن امام علی نقی(ع)کے میناروں کا طلائی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ اور عنقریب باقاعدہ طور پر ان کا افتتاح بھی کر دیا جائے گا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مذکورہ بالا سیکشن کے ارکان نے اس منصوبہ کا سارا کام ابتداء سے انتہاء تک اپنے ہاتھوں سے سر انجام دیا ہے کہ جو ان کی فنی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

میناروں پہ طلاء کاری کے لیے 25 کلو گرام سونا اور 2268 کلو گرام تانبا اور بڑی مقدار میں مینا کو استعمال کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بروز بدھ 27 شعبان 1438 ھ بمطابق 24 مئی 2017 ء کو میناروں پہ موجود غلاف کو ایک تقریب کے دوران ہٹا کر ان طلائی میناروں کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: