ماہ رمضان کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ہونے والے پروگراموں کی تفصیل......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارہ نے ماہ رمضان کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور اس با برکت مہینے میں روضہ مبارک کی طرف سے منعقد کیے جانے والے تمام پروگراموں کے حوالے سے تمام انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں حرم کے اندر اور دوسرے مقامات پر ہونے والے پروگراموں میں سے سر فہرست درج ذیل ہیں:

1:۔ ہر روز نماز ظہرین کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندر ختم قرآن کی محفل

2:۔ ہر شام مغرب سے پہلے ایک پارے کی تلاوت پر مشتمل محفل کہ جس میں ہر روز عالمی شہرت یافتہ قاریان قرآن تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل کریں گے۔

3:۔ہر روز دعائے افتتاح، ہر بدھ کی شب دعائے توسل اور ہر شب جمعہ دعائے کمیل کی روضہ مبارک کے صحن میں تلاوت۔

4:۔روزہ کے شرعی احکام پر مشتمل درس کہ جس میں شیخ صاحب طائی ہر روز فقہی احکام بیان کریں گے۔

5:۔ دسویں سالانہ جشن امام حسن مجتبی(ع) کا حلہ میں انعقاد ۔

6:۔امام حسن مجتبی(ع) کے جشن میلاد کے حوالے سے روضہ مبارک میں محافل کا انعقاد۔

7:۔ماہ رمضان کی فضیلت اور احکام پر مشتمل ہفت روزہ رسالہ اور مختلف کتابوں کی اشاعت۔

8:۔ حضرت امام علی بن ابی طالب(ع) کی شھادت کے حوالے سے مجالس عزاء کا قیام۔

9:۔شبہائے قدر کا احیاء اور ان میں شب بیداری۔

10:۔ ہر روز قرآنی مقابلہ کا انعقاد۔

11:۔ الکفیل ریڈیو سے رمضان کی خصوصی نشریات۔

12:۔ دینی امور کے سیکشن کی طرف سے روزانہ مجالس کا قیام اور شرعی و فقہی سوالات و جوابات پر مشتمل محافل کا انعقاد۔

13:۔ مختلف ٹی وی اور ریڈیو چینلوں پر روضہ مبارک میں ہونے والے پروگراموں کی لائیو اور ریکارڈڈ نشریات۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: