روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے کوئی ٹی وی چینل کام نہیں کر رہا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارہ نے ایک پریس ریلیز میں واضح طور پر کہا ہے کہ روضہ مبارک کا کوئی بھی ٹی وی چینل نہیں ہے اور نہ ہی روضہ مبارک کی طرف سے یا اس کے تعاون سے کوئی ٹی وی چینل چلایا جا رہا ہے۔

واضح رہے حضرت عباس علیہ السلام کے اسماء مبارکہ کے حامل مختلف ٹی وی چینلز کے بارے میں لوگوں کا خیال یہ ہے کہ مذکورہ چینل روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے نشر کیے جا رہے ہیں اور اسی چیز کی وضاحت کے لیے روضہ مبارک نے کسی بھی چینلز سے باقاعدہ مربوط ہونے سے انکار کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: