بیلاروس کا طبی عملہ اب مستقل طور پر الکفیل ہسپتال میں کام کرے گا.....

الکفیل ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر حیدر بہادلی نے بتایا ہے کہ عنقریب بیلاروس کے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ الکفیل ہسپتال میں مستقل بنیادوں پہ کام شروع کر دے گا کہ جو ایسے شعبوں میں خدمات مہیا کرے گا کہ جو عراق میں موجود نہیں ہیں۔

ابتدائی چیک اپ، لیبارٹری ٹیسٹ سے لے کر آپریشن تک کے تمام امور بیلاروس کے ڈاکٹروں کے ہاتھوں سر انجام پائیں گے جس سے بہت سی بیماریوں کا عراق میں علاج ممکن ہو جائے گا اور مریضوں کو بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

واضح رہے بیلاروس کے ساتھ اس سلسلہ میں معاہدہ بیلاروس کے وزیر صحت کے کربلا اور الکفیل ہسپتال کا دورہ کرنے کے بعد ہوا تھا اور اب اسی معاہدے کو عملی صورت دیتے ہوئے بیلاروس نے اپنے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو عنقریب الکفیل ہسپتال بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: