روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر نگرانی چلنے والا ادارہ معھد القرآن الکریم کی طرف سے نوجوانوں کے لیے ختم قرآن کا دورہ.....

ماہ مبارک رمضان کے احیاء کے سلسلے میں نوجوانوں اور بچوں کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر سر پرستی چلنے والے اداروں میں سے ادارہ معھد القرآن الکریم کی جانب سے ایک خصوصی ختم قرآن کی محفل کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ نورانی محفل نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اس فرمان کی ترجمانی کرتا ہے کہ جس میں آپ ؐ نے فرمایا کہ:

اپنی اولاد کو تین چیزوں کی تعلیم و تربیت دو ۔(۱) اپنے نبی ؐ کی محبت (۲) ان کے اہل بیت ؑ کی محبت (۳) قرآن کی تعلیم ۔ اس لیے کہ اہل قرآن خدا وند عالم کے عرش کے سائے میں اس وقت ہوں گے جب اس کے سوا کوئی سایہ نہ ہو گا۔

لہٰذا مرکز معھد القرآن الکریم نے یہ مخصوص برنامہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے رکھا ہے تا کہ وہ اس طرح آمادہ ہو جائیں کہ سال بھر اپنے فارغ اوقات میں بھی وہ اچھے اور بہترین طریقے سے قرآن کی تلاوت کر سکتے ہوں۔

واضح رہے کہ معھد القرآن کی طرف سے ماہ مبارک میں روضہ مبارک کے علاوہ عراق کے دیگر مختلف مقامات پربھی نورانی محفل ختم قرآن کا دورہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: