مرکز علوم قرآن و تفسیر کی طرف سےروضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں قرآن مجید کے پڑھنے اور تعلیم کے حوالے سے خصوصی پروگرام کا انعقاد.....

ماہ رمضان کے مقدس مہنیہ کے احیاء کے لیے اراکین و خادمین حرم اور زائرین کی موجودگی میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر نگرانی مرکز علوم قرآن و تفسیر نے صحن حرم مقدس حضرت باب الحوائج میں ہفتہ میں دو دن پروگرام کا انعقاد کیا۔

مرکز علوم قرآن و تفسیر کے سربراہ جناب شیخ ضیاء الدین آل مجید زبیدی نے الکفیل نیٹ ورک کو اس پروگرام کے سلسلے میں یہ بیان دیا ہے کہ چونکہ ماہ رمضان مبارک’’بہار قرآن‘‘ کا مہینہ ہے جیسا کہ آئمہ معصومین علیھم السلام سے روایتوں میں نقل ہوا ہے۔ اور امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا ہے ہر چیز کی ایک بہار ہے اور ماہ رمضان مبارک کی بہار قرآن ہے پس ہم نے اس مقدس مہینہ میں قرآن مجید سے متعلق اس کی معرفت و شناخت کے سلسلے میں مخصوص برنامہ منعقد کیا ہے کہ جس میں نزول قرآن کی حیثیت ،اس کی مختلف مصاحف میں کتابت اور مختلف قرائتوں اور رسم کے سلسلے میں لوگوں کو آگاہ کریں لہٰذا ہم نے جناب امیر المومنین علیہ السلام کے اس قول کے مطابق کہ جس میں آپ ؑ نے فرمایا۔ اس قرائت میں کوئی بھلائی نہیں کہ جو تدبر و تفکر سے خالی ہو لہٰذا اس خاص برنامہ کو اس لیے منعقد کیا ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ استفادہ کریں۔

واضح رہے کہ مرکز علوم قرآن و تفسیر اکثر و بیشتر قرآن مجید کے خصوصی پروگرام اس کے علاوہ بھی منعقد کیے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: