امام حسن(ع) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے انوار الھدی کی جانب سے قرآن محفل کا مقابلہ....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تحت کام کرنے والے ادارے انوار الھدی کی جانب سے امام حسن(ع) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایک عظیم الشان قرآنی محفل کی صورت میں منایا گیا۔

بروز جمعہ 14 رمضان المبارک 1438 ھ کو جمعیۃ کشافیۃ الکفیل انوار الھدی جو کہ بچوں اور نوجوانوں کے لیے حرم مقدس ہی کا ایک فعال شعبہ ہے اس کے تحت منعقد کیا گیا تھا اس محفل قرآنی میں امام حسن علیہ السلام کے حالات زندگی پر شعبہ فکر و ثقافت کی طرف سے محمود صافی نے بیان حاضرین کی خدمت میں پیش کیا۔

محفل کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جسے قاری کشاف ھادی کریم نے قرآن کریم کی چند آیات کی تلاوت سے کیا اور شھداء حشد شعبی کے لیے سورہ حمد و سورہ تو حید کی تلاوت کر کے ان کی ارواح پاک کے لیے ہدیہ کیا گیا اور موجود عراقی دفاعی فوج کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔

یہ محفل روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سرداب میں منعقد ہوا جس میں امام حسن علیہ السلام کی حالات زندگی کے متعلق سوالات و جوابات کا مقابلہ بھی ہوا اور اس شعبہ کے نوجوانوں اور بچوں کے لیے مزید اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کا اعلان بھی کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: