دسویں سالانہ جشن امام حسن مجتبیٰ (ع) کی تمہیدی تقریب آیت اللہ العظمیٰ شیخ علی حلی (رح) کے نام.....

بروزجمعہ(13رمضان 1438هـ) بمطابق(9 جون 2017ء) کودسویں سالانہ جشن امام حسن علیہ السلام کی تمہیدی تقریب منعقد ہوئی جس میں علامہ شیخ علی حلی(رح) کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

عراق کے شہر حلہ میں الهيأةُ العليا لمشروع الحلّة مدينة الإمام الحسن المجتبى(عليه السلام) نامی تنظیم کی طرف سے مرکز تراث کربلا کے تعاون سے دسویں سالانہ جشن امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی باقاعدہ تقریبات کا آغاز 13رمضان المبارک 1438 ھ کو ہو گا اور ہر سال کی طرح اس سال بھی حلہ کے بزرگ علماء کی علمی خدمات کو یاد کرنے کے لیے جشن کی تمہیدی تقریب آیت اللہ العظمیٰ شیخ علی حلی(رح) کے نام کی گئی۔

’’بے پناہ علم، اچھا اخلاق اور انتہائی انکساری‘‘ کے عنوان سے یہ تمہیدی تقریب تلاوت قرآن مجید سے شروع ہوئی جس کے بعد مذکورہ بالا ہیئت کے رکن نے استقبالیہ خطاب کیا اور حاضرین کو بتایا کہ ہم ہر سال اس جشن سے پہلے حلہ کے کسی ایک بزرگ عالم کا انتخاب کرتے ہیں اور جشن کی تمہیدی تقریب میں اس عالم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور آج کی یہ تقریب حلہ کے نامور عالم دین علامہ شیخ علی حلی(رح) کے نام ہے۔
اس کے بعد مرحوم علامہ حلی ؒ کےحالات زندگی پہ شیخ صادق خویلدی نے خطاب کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ علامہ شیخ علی حلی(رح) عظیم شخصیت کے مالک تھے عرفان اور اصول پر مکمل دسترست رکھتے تھے اور بلند علمی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی منکسر مزاج بھی تھے۔

علامہ شیخ علی حلی(رح) سن 1901 ء میں حلہ میں پیدا ہوئے اور اپنے والد کے زیر سایہ پرورش پائی اور ابتدائی تعلیم انہی سے حاصل کی۔ اور اپنے وقت کے بزرگ علماء دین اور مجتہدین سے کسب علم کیا۔
تقریب کے اختتام پہ مرکز تراث حلہ کی جانب سے بنائی گئی ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی کہ جس میں حلہ کی تاریخی اہمیت کا اجاگر کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: