رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں قرآنی محفل کا مقابلہ....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تحت کام کرنے والے ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کریم اہل بیت علیھم السلام حضرت امام حسن علیہ السلام کی بابرکت ولادت کے موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ایک قرآنی محفل کا انعقاد ہوا جس میں عراق کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے تقریبا 24 کے قریب اداروں کے قاری اور مفسر قرآن نے اس مقابلے میں حصہ لیا۔

بروز جمعہ 13 رمضان المبارک بمطابق 9 جون کو اس قرآنی محفل کا مقابلہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن مقدس میں منعقد کیا گیا اس نورانی محفل میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل جناب سید محمد اشیقر(دام تائیدہ) اور حرم مقدس کے خدام نے شرکت کی اور آخر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے افراد کو انعامات سے نوازا گیا۔

یہ قرآنی محفل کا مقابلہ ماہ مبارک رمضان کی پہلی تاریخ سے شروع ہوا اور اس کو فرات ٹی وی چینل پربراہ راست نشر کیا گیا ۔

واضح رہے اس مسابقہ میں تلاوت قرآن مجید، حفظ اور تفسیر قرآن کے ضمن میں مقابلہ آرائی ہوئی جو بحمد اللہ احسن طریقہ سے اختتام پذیر ہوئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: