امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سے عراقی شہر حلہ کے مقام رد الشمس میں بروزہفتہ(14 رمضان المبارک 1438هـ) بمطابق(10جون 2017ء) کو دسواں سالانہ جشن امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی کہ جس میں پورے ملک کی نامور شخصیات اور مقدس حرموں کے وفود نے شرکت کی۔
حلہ کو امام حسن علیہ السلام کا شہر قرار دینے کے لیے کوشاں الهيأةُ العليا لمشروع الحلّة مدينة الإمام الحسن المجتبى(عليه السلام) نامی تنظیم کی طرف سے منعقد ہونے والے اس جشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور شھداء کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔
اس کے بعد ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن کی تقریبات میں سے سب سے پہلے امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے نام سے منسوب عَلَم کی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔
پرچم کشائی کے بعد مذکورہ بالا تنظیم کی نمائندگی کرتے ہوئے جشن کے انتظامی انچارج انجینیئر حسن علی حلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی جناب فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی آنکھوں کی ٹھنڈک امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کا جشن میلاد منا رہے ہیں ۔
اس کے بعد امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی نمائندگی کرتے ہوئے شیخ علی الفتلاوی نے خطاب کیا اور حاضرین کو اس پُر مسرت مناسبت پہ مبارک باد پیش کی۔ شیخ علی فتلاوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہ کہ ہم ایسے شہر میں اس جشن کو منا رہے ہیں کہ جو قدیم ترین تہذیب و تمدن، پہلے باقاعدہ حکومتی و انسانی قوانین، علم، علماء، ادباء اور شعراء کا شہر ہے۔
اس کے بعد مسجد سھلہ کے امین عام جناب ڈاکٹر مضر المدني نے خطاب کے۔
اس کے بعد معروف عربی شاعر مضر الآلوسي نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا اور اپنے قصیدہ میں امام حسن علیہ السلام کے فضائل کو بیان کیا۔
روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے ترانہ پڑھنے والے گروپ نے بھی جشن میں قصائد پڑھ کے داد تحسین حاصل کی۔
اہل بیت علیھم السلام کے حضور مقامی لوک شاعری میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا شرف حاصل کیا اور اپنے اشعار میں اس پُر مسرت مناسبت کے ذکر کے ساتھ ساتھ داعش کے خلاف لڑنے والے جوانوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
افتتاحی تقریب کا اختتام شھداء کی تصاویر، کتابوں اور فنی شہپاروں کی نمائش کے افتتاح پہ ہوا۔