دسویں سالانہ جشن امام حسن مجتبیٰ(ع) کے ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں محفل مشاعرہ......

امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سے عراقی شہر حلہ کے مقام رد الشمس میں بروز اتوار 15 رمضان المبارک 1438ھ بمطابق 11 جون 2017ء کو ایک محفل مشاعرہ منعقد ہوئی کہ جس میں عراق اور دوسرے ممالک سے آئے ہوئے شعراء نے عربی زبان میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

حلہ کو امام حسن علیہ السلام کا شہر قرار دینے کے لیے کوشاں الهيأةُ العليا لمشروع الحلّة مدينة الإمام الحسن المجتبى(عليه السلام) نامی تنظیم کی طرف سے منعقد ہونے والے اس جشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور شھداء کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔

اس محفل میں سماوہ سے تعلق رکھنے والے شاعر محمد الأعاجيبي ،کربلا سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر زين العابدين السعيدي اور بابل سے تعلق رکھنے والے شاعر حسام الحمزاوي اور محمد الفاطمي نے اہل بیت اطہار(ع) کی شان میں قصائد پڑھ کر حاضرین کے دلوں کو خوشیوں سے منور کیا۔
اس محفل میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شعراء کرام کو خراج تحسین پیش کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: