مزار سیدہ علویہ شریفہ بنت امام حسن (ع)میں دسواں سالانہ جشن امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی اختتامی تقریب.....

دسواں سالانہ جشن امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی اختتامی تقریب بروز اتوار 16 رمضان 1438ھ بمطابق12 جون 2017ء کو مزار سیدہ علویہ شریفہ بنت امام حسن (ع) ڈویژن بابل میں منعقد ہوئی یہ جشن امام حسین علیہ السلام اورحضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک، بابل یونیورسٹی، دراسات قرآنیہ کالج اور دیوان وقف شیعی بابل کے تعاون سے حلہ کے مؤمنین نے منعقد کیا اس جشن کی تقریبات تین دن تک جاری رہیں اور اس میں مؤمنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس سال جشن کی انتظامی کمیٹی نے جشن کے پروگراموں میں بہت سی ایسی تقریبات کو شامل کیا کہ جو گزشتہ سالوں میں جشن میں شامل نہ تھیں اس جشن کی تقریبات میں علمی و تحقیقی کانفرنس، قرآنی محافل، مشاعرے اور مختلف دینی و سماجی شخصیات کے خطابات وغیرہ سر فہرست ہیں اس جشن کی پوری پروگرامنگ اور انعقاد میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارے نے جشن کی کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون کیا اور انہیں مطلوبہ وسائل مہیا کئے۔
یہ بات واضح رہے کہ امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک، بابل یونیورسٹی، دراسات قرآنیہ کالج اور دیوان وقف شیعی بابل کے خصوصی تعاون سے حلہ شہر میں دسواں سالانہ جشن امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام منعقد کیا گیا کہ جو 14تا 16 رمضان تک جاری رہا یہ جشن حلہ میں واقع ردِ شمس کے مقام پر منعقد کیا گیا ہے یہ وہی مقام ہے کہ جہاں حضرت امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے سورج کو پلٹایا تھا۔ اس جشن کی تقریبات میں علمی و تحقیقی کانفرنس، تقریرات، نمائش اور بہت سے دوسرے پروگرام شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: