نجف اشرف میں موجود اعلیٰ دینی قیادت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی(دام ظلہ الوارف) کے دفتر کی طرف سے آئی پی ڈیز کے لیے بنائی گئی کمیٹی(لجنةُ الإغاثة) نے عراق کے مختلف شہروں میں جا کر آئی پی ڈیز میں غذائی مواد پر مشتمل دسیوں ہزار کاٹنز تقسیم کیے۔
مذکورہ بالا کمیٹی کے ارکان نے مختلف مقامات پہ مقیم موصل کے آئی پی ڈیز کے پاس جا کر انہیں ضروریات زندگی فراہم کیں اور ان مشکل حالات میں ان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ اعلیٰ دینی قیادت نے آئی پی ڈیز کو ہر ممکن طریقہ سے ضروریات زندگی فراہم کرنے اور مشکل کے ان لمحات میں ان کا مکمل ساتھ دینے کی تاکید کی ہے اس بناء پر آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی(دام ظلہ) کی طرف سے آئی پی ڈیز کی امداد کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے امدادی کاموں میں بھی تیزی دکھائی دے رہی ہے۔ مذکورہ کمیٹی آئی پی ڈیز کے کیمپوں میں جا کر ہر ہر فرد کو ہر ممکن طریقے سے ضروریات زندگی فراہم کرنے میں سر گرمِ عمل ہے۔
مذکورہ کمیٹی کے ارکان نے آئی پی ڈیزی کے لیے لگائے گئے تمام عارضی کیمپوں میں جا کر آئی پی ڈیز میں کھانے پینے کی اشیاء ا تقسیم کیے۔
عراق اور خاص طور پر اہل موصل کے لیے آیت اللہ العظمیٰ سید سیستانی(دام ظلہ) کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں اور خدمات کو آئی پی ڈیز نے ناقابلِ فراموش قرار دیا بہت سے آئی پی ڈیز کا کہنا تھا کہ ان مشکل ترین حالات میں مرجع دینی سید سیستانی (دام ظلہ) کا ہمیں ہر وقت یاد رکھنا اور ہمیں ہر ممکن ضروریات زندگی فراہم کرنا ان کے اخلاص اور اعلیٰ ترین اخلاق کی علامت ہے۔