تصویری رپورٹ:  روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن مبارک میں ختم قرآن کی محفل میں مومنین کا بے انتہاء رش.....

خدا وند متعال سورہ نور میں ارشاد فرماتا ہے(فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللَّهُ أَن تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ يُسَبِّحُ لَهُ فِيهَا بِالْغُدُوِّ وَالْآَصَالِ ) یہ چراغ ان گھروں میں ہے جن کے بارے میں خدا کا حکم ہے کہ ان کی بلندی کا اعتراف کیا جائے اور ان میں اس کے نام کا ذکر کیا جائے کہ ان گھروں میں صبح و شام اس کی تسبیح کرنے والے ہیں۔

اسی طرح رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں : مَنْ قرأ في شهر رمضان آية من القرآن كان له أجر من ختم القرآن في غيره من الشهور۔ جو بھی ماہ رمضان میں کتاب اللہ کی ایک آیت کی تلاوت کریگا تووہ اس شخص کے مانند ہے جو بقیہ مہینوں میں پورے قرآن کی تلاوت کرے۔

اللہ تعالیٰ اور رسول خدا (ص) کے فرامین کو مد نظر رکھتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹی ٹیوٹ نے روضہ مبارک میں ماہ رمضان کے دوران ختم قرآن کی محفل کا انعقاد کیا ہے یہ محفل ہر روز روضہ مبارک میں منعقد ہوتی ہے اور اس میں ہر روز ایک سپارہ پڑھا جاتا ہے۔
اس قرآنی محفل میں مومنین کی بہت بڑی تعداد شرکت کرتی ہے اور حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے جوار میں تلاوت قرآن کا شرف حاصل کرتی ہے۔
ختم قرآن کی اس محفل کے چند مناظر آپ ذیل میں موجود تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: