لیلۃ القدر(شب قدر) کے موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس کی ویب سائٹ پہ اپنا نام درج کریں اور مقدس روضوں کے اندر اپنی نیابت میں زیارت پڑھوائیں.....

شب قدر کی راتوں میں اپنی نیابت میں امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت پڑھوانے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی رسمی ویب سائٹ الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک کے شعبہ’’نیابت میں زیارت‘‘ میں نیابت میں اپنا نام درج کریں۔

واضح رہے کہ حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے فکر و ثقافت کے سیکشن کے تابع کام کرنے والے انٹرنیٹ کے شعبہ نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی عربی، انگلش، فارسی، ترکی اور اردو زبان میں موجود ویب سائٹ میں ''نیابت میں زیارت '' کا صفحہ خاص طور پر ان مومنین اور محبانِ اہل بیت کے لیے بنایا گیا ہے کہ جو کسی بھی وجہ سے کربلا آ کر امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زیارت نہیں کر سکتے اس صفحہ میں اپنا نام اور مطلوبہ معلومات درج کرنے والے ہر شخص کی طرف سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام روضہ مبارک میں نیابت میں زیارت اور نماز پڑھتے ہیں اور پورا سال ''نیابت میں زیارت '' کے صفحہ کے ذریعے ہزاروں مومنین دنیا کے ہر کونے میں بیٹھ کر اپنی طرف سے امام حسین علیہ السلام، حضرت عباس علیہ السلام اور دوسرے معصومین علیہم السلام کی زیارت پڑھواتے ہیں۔

اگر آپ بھی اپنی نیابت میں یا اپنے کسی عزیز کی نیابت میں زیارت اور دو رکعت نماز پڑھوانا چاہتے ہیں تو اس لنک کو استعمال کریں:

https://alkafeel.net/zyara/lang-ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: