روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کا حضرت علی بن ابی طالب(ع) کی شہادت پہ امام حسین(ع) اور ان کے بھائی حضرت عباس(ع) کو پُرسہ.....

روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی طرف سے حضرت امام علی علیہ السلام کی شھادت پہ سوگ و حزن کے اظہار اور عزاداری کے قیام کے طور پر پورے کربلا اور حرموں میں سیاہ رنگ کی چادروں اور سیاہ علموں کو نصب کیا گیا اور اس مصیبتِ عظمیٰ پہ اہل بیت نبوت کو پرسہ پیش کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں مجلس عزاء منعقد کی گئی۔

21 رمضان المبارک 1438 ھ بمطابق 17 جون 2017ء کو امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے خدام و اراکین نے اس المناک سانحہ کی یاد منانے کے لئے ایک جلوس عزاء بھی برآمد کیا کہ جس میں حرم کے خدام کے علاوہ زائرین اور کربلا کے مومنین کے جم غفیر نے شرکت کی۔
یہ جلوس روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے برآمد ہوا، جلوس کے شرکاء اس المناک سانحہ پر تعزیتی کلمات پڑھتے ہوئے مابین الحرمین سے گزر کر روضہ مبارک امام حسین(ع) میں پہنچے کہ جہاں اظہار مصیبت کے طور پر اشکبار آنکھوں اور غم زدہ آواز کے ساتھ نوحہ و ماتم کرتے ہوئے یہ جلوس اختتام پذیر ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: