روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام رمضان المبارک کے مہینے میں زائرین کی خدمت کرتے ہوئے......

رمضان المبارک کے مہنیے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام نے بقیہ ایام کی نسبت زائرین کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اگرچہ زائرین کی خدمت کرنا معمول کے اعتبار سے پورا سال جاری و ساری رہتا ہے لیکن بعض موقعوں پر اور زیارت کے مخصوص ایام بالخصوص ماہ مبارک رمضان میں ان کا یہ جذبہ خدمت گزاری مزید بڑھ جاتا ہے اور ہر کوئی اس امر کی بحسن و خوبی انجام دہی میں سبقت لینے کی کوشش کرتا ہےتاکہ زیادہ سے زیادہ اجر و ثواب کا مستحق قرار پائے۔ اور خدمت زوار میں مسابقہ کا جذبہ صرف روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام تک محدود نہیں ہے بلکہ حرم مقدس سے منسوب دیگر افراد بھی اس جذبہ کا بھر پور مظاہرہ کرتے ہیں کہ جس کا سلسلہ افطار سے سحر تک جاری و ساری رہتا ہے اور چائے کی تقسیم ایک قدیم کربلائی رسم ہے اور اس کا سلسلہ ابتداء ماہ مبارک سے عید تک جاری رہتا ہے اگرچہ یہ سلسلہ کچھ وقفے کے لیے ۱۹۹۲ ء میں رک گیا تھا لیکن ۲۰۰۳ ء سے دوبارہ یہ سلسلہ اب تک مسلسل جاری ہے یہ چائے ایک خاص طریقہ پر بنائی جاتی ہے اور اس میں مختلف قسم کی خوشبوجات کا استعمال کیا جاتا ہے اور اسے ایک خاص طریقہ پر لکڑی کے کوئلوں پر پکایا جاتا ہے کہ جس سے اس کی لذت میں بے پناہ اضافہ ہوجاتا ہے اور زائرین اسے باب الحوائج کی خیرات اور تبرک سمجھ کر نوش کرتے ہیں چائے کی یہ تقسیم روضہ مبارک کے باب علقمی پر ساری رات جاری رہتی ہے اور اس کے علاوہ مقام امام زمانہ ؑ پر بھی اس کا انتظام کیا جاتا ہے اور بالخصوص شبھای قدر میں اس کی تقسیم بندی میں دوگنا اضافہ ہو جاتا ہے ۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے کربلا کی روایتی اور قدیمی رسوم کو دوبارہ بحال کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے جو کہ صدام ملعون کے دور میں متوقف تھیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: