روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن میں ختم قرآن کی محفل میں سن رسیدہ بزرگ افراد کی روزانہ بلاناغہ شرکت......

رمضان المبارک کا مہینہ جو کہ خدا وند عالم کا پسندیدہ مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنی بہترین اور پسندیدہ مخلوق پر اپنی کتاب نازل کرنا منتخب فرمایا تا کہ یہ ان کے نفوس کی زکات اور عبادت کے لیے خوشبو ہو ، ماہ رمضان کہ جس میں کتاب خدا نازل کی گئی تا کہ لوگوں کے اخلاق کو درست کیا جائے اور انہیں اس راستے کی طرف ہدایت کی جائے جو انہیں عذاب سے نجات عطا کرے۔

قرآن مجید کے ساتھ انسان کا ایک خاص تعبدی رابطہ اور رشتہ ہے لہٰذا اس کی تلاوت اور قرات اور اس کی سماعت کسی خاص طبقہ کے ساتھ مخصوص نہیں ہے بلکہ اس میں ہر عمر کے افراد شامل ہیں۔

معھد القرآن کی طرف سے روزانہ ختم قرآن کی محفل میں سن رسیدہ افراد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں کثیر تعداد میں شریک ہوکر اپنے جذبہ ایمانی کا ثبوت پیش کرتے ہیں ادارہ کی طرف سے ایسے افراد کے لیے خصوصی رسم الخط والا قرآن مہیا کیا گیا ہے کہ جس سے انہیں تلاوت قرآن میں آسانی ہو اور ساتھ ہی انہیں خاص رحل قرآن کہ جس پر باآسانی بیٹھ کر وہ قرآن کی تلاوت کر سکیں ادارہ نے فراہم کی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: