رمضان کی ہر رات روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں مجلسِ وعظ و نصیحت.....

جب سے ماہ رمضان کی ابتدا ہوئی ہے ہر رات روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن میں مجلس منعقد ہوتی ہے جس میں معروف خطیب جناب شیخ صاحب طائی حاضرین سے خطاب کرتے ہیں اور انھیں قرآن و حدیث اور معصومین(ع) کے فرامین کی روشنی میں وعظ و نصیحت کرتے ہیں اور اہل بیت اطہار کے فضائل و مصائب بیان کرتے ہیں اس مجلس سے استفادہ کرنے اور حصولِ ثواب کے لیے اہل کربلا اور دوسرے شہروں کے مومنین کی بڑی تعداد ہر روز اس میں شرکت کرتی ہے۔

رات کو منعقد ہونے والی اس مجلس کے علاوہ روضہ مبارک میں پورے رمضان کے دوران روزانہ کی بنیاد پر فقہی محافل کا بھی روضہ مبارک میں انعقاد ہو رہا ہے جہاں مومنین فقہی معلومات حاصل کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: