رمضان المبارک کے مہینے میں مؤسسہ کفیل الایتام نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعاون سے حشد شعبی کے یتیم بچوں اور ان خاندان والوں کے لیے فری شاپنگ کا خاص اہتمام کیا۔

نجف اشرف کے سینٹر و مرکز سےمؤسسۃ الکفیل نے ماہ مبارک رمضان میں حشد شعبی کے یتیم بچوں اور ان کے گھر والوں کے لیے فری شاپنگ اور مفت خریداری کا اعلان کیا اور یہ ایک ایسا ادارہ ہے جو عراق میں مرجعیت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اور اپنے وطن پر غاصبانہ قبضہ کرنے والوں سے جہاد کرتے ہوئے شہید ہونے والے شہداء کے گھرانوں کا مالی و معنوی تعاون کرنے والا ادارہ ہے، مؤسسۃ الکفیل نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تعاون سے رمضان المبارک کا مہینہ جو کہ رحمت اور مغفرت کا مہینہ ہے اس میں خصوصی تعاون اور امداد کا اہتمام کیا ہے۔مؤسسۃ الکفیل کے مجلس اداری کے مدیر جناب شیخ حسین ترابی نے اپنے بیان میں یہ واضح کیا ہے کہ یہ ادارہ ابتداء سے اب تک روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) کے تعاون سے عراق کے مختلف صوبوں اور علاقوں میں حشد شعبی کے گھرانوں اور شہداء کے خاندان کی خصوصی دیکھ بھال اور تعاون کر رہا ہے تا کہ ان کی زندگی کو آسان بنائی جائے اور بار حیات کو کم کیا جائے اگرچہ یہ امداد ان شہداء کی خدمت کے مقابلے میں بہت کم ہے کہ جنہوں نے دینی اور زمین کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

ادارہ کی طرف سے ہر ماہ یتیم بچوں کو خصوصی امداد ماھانہ وظیفہ اور سال میں دو مرتبہ کپڑوں کا بھی انتظام کیا جاتا ہے ساتھ ہی شہداء کے گھرانوں کا مفت علاج اور دیگر امدادی امور بھی اس برنامہ میں شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: