تصویری رپورٹ: رمضان المبارک کے مہینہ میں ختم قران  کی محفل میں بچوں کا کثیر جم غفیر

کتاب خدا سے فطری لگاو جو عقلوں سے ملموس اور آنکہوں میں سمایا هوا ہے یہ ایک ایسا فطری عشق ہے جو بزرگوں تک محدود نہیں ہے بلکہ اسکا اثر شیر خوار بچوں کے نفوس اور ضمیروں میں بهی راسخ ہے.وہ بچے کہ جنکی ماوں نے انکی پرورش اور تربیت کتاب خدا کی محبت پر کی ہے اور انہیں آیات قران اور سورو ں سے سیراب کیا ہے اورقرآن کے سلسلے میں یہ رغبت ان کی ماوں نے انہیں گهٹیوں میں پلائی هے.

اللہ نے دین اسلام کا بیج بچپن ہی سے انکے دلوں میں بو دیا ہے اور ایمان و طهارت سے اس کی آبیاری کی ہے

پس کتنی خوش نصیب ہیں وہ مائیں که جو قران کے دامن سے وابستہ هوکر آیات قران کی روشنی میں اپنی اولاد کی تربیت کر تی ہیں اور اسکو شاهراه حیات کا مشعل قرار دیتی ہے اور آخرت سے پهلے دنیا ہی میں سرخرو ہوجاتی ہے

اور کتنی بد نصیب ہے وه مائیں جو دامن قران سے وابستہ نہ ہوکر اپنی اولاد کو اس آب زلال سے محروم کردیتی ہے

پس جس وقت والدین اعمال ماه رمضان مبارک قراءت قران اور تقرب الہی میں همه تن مصروف هوجاتے هیں تو اس پر فضیلت ماه میں بچے اس نسیم ایمانی سے سر شار ہوکر قرات قرا ن اور اسکی تلاوت پر اس ختم قران کے دوره پر آماده هوجاتے ہیں

کہ جسکو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبه معهد القران نے صحن حرم میں منعقد کیا ہے

اور یہ دوره ختم قرآن بچوں کی اپنے والدین یا اپنے بهائیوں کے ساتھ کے شرکت کے حوالے سے کافی جاذب تها

ان میں سے بعض وه تھے کہ جنهوں نے کربلا اور دوسرے شہروں سے شریک ہوکر اپنے جذبه ایمانی کا بهترین ثبوت پیش کیا اس دورہ میں بعض ایسے ابهی تھے که جنهوں نے اپنے ادراک عقلی کے وا ہونے اور عرفان ومعرفت کے رشد ونمو اور زیور ہدایت سے آراسته سے پیراسته هونے کا عملی ثبوت پیش کیا.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: