روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے رمضان المبارک میں مجلس عزاء....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے رمضان المبارک کی تقریبات میں سے روزانہ روضہ مبارک کے صحن میں مجلس عزاء کا انتظام کیا جاتا ہے جس سے شیخ عبد الصاحب الطائی خطاب کرتے ہیں مجلس میں لوگوں کو دین کی وعظ و نصحیت کے ساتھ ساتھ آئمہ اطہار علیھم السلام کی سیرت کو بیان کیا جاتا ہے اس کے علاوہ مجلس میں ماہ رمضان کی فضیلت اور روزہ رکھنے کی فضیلت کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ روزہ دار کی اللہ کی نگاہ میں کیا فضیلت ہے بیان کیا جاتا ہے اسی طرح شیخ عبد الصاحب بعض اجتماعی اور اقتصادی امور پر موجودہ حالات کی بنا پر تبصرہ کرتے ہیں اور عراق کی موجودہ حالت پر اور فتوی جہاد کفائی پر بھی روشنی ڈالتے ہیں۔

ماہ رمضان کی تقریبات میں سے سب سے اہم یہ مجلس ہوتی ہے جس میں اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے،روزہ کے مسائل اور ماہ رمضان المبارک کی عظمت اور بلندی کو بیان کرنا مقصود ہوتا ہے کیونکہ رمضان المبارک ہی ایسا مہینہ ہے کہ جس میں انسان روحانی طور پر اللہ کی جانب بڑھتا ہے اور انسان اس ماہ میں اپنا تزکیہ نفس اور تقوی الہی حاصل کر سکتا ہے اور اسی طرح کی مجالس یا پھر محرم الحرام میں روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں منعقد کی جاتی ہیں جس سے مؤمنین کو روحانی اور قلبی سکون میسر ہوتا ہے۔
شیخ صلاح کربلائی نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا: حرم امام حسین علیہ السلام اور حرم حضرت عباس علیہ السلام میں ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے مجلس کا سلسلہ تقریبا پچاس سال سے زیادہ عرصہ سے چل رہا ہے جو کہ شیخ ھادی کربلائی نے شروع کیا تھا جو کہ صدام ملعون کے زمانہ میں روک گیا تھا لیکن اب الحمد للہ یہ سلسلہ دوبارہ شروع ہو چکا ہے اور ان مجلس میں قرآن کی تفسیر اور احادیث کے علاوہ رضا کاروں کی دہشت گردوں کے خلاف لڑی جانے والی جنگ کو بھی بیان کیا جاتا ہے اور رضا کاروں کے خاندانوں کے ساتھ تعاون پر بھی زور دیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: