تصویری رپورٹ: روضہ مبارک امام حسین(ع)، حضرت عباس(ع)  اور مابین الحرمین میں نمازِ عید کی ادائیگی....

عید تو ہر جگہ منائی جاتی ہے لیکن جو سرور اور مسرت سید الشھدا امام حسین علیہ السلام کے جوار میں منانے کا ہے وہ کسی اور جگہ میسر نہیں ہو سکتا، مفضل بن عمر سے روایت ہے کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے مجھ سے فرمایا:
’’جب روز قیامت ہو گا تو چار دن اس طرح اللہ کی بارگاہ میں پیش ہونگے جس طرح ایک دلہن کو پیش کیا جاتا ہے اور وہ چار دن عید الفطر، عید الاضحی، جمعۃ المبارک اور عید غدیر ہیں‘‘۔
حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے جوار میں زائرین کرام جب عید مناتے ہیں تو ان کی خوشی کو الفاظ میں بیان کرنا اور پیش کرنا ناممکن ہے....
بروزسوموار 1 شوال 1438ھ بمطابق 26 جون 2017ء کو نماز عید کی ادائیگی کے لیے صبح سویرے ہی مومنین کی بہت بڑی تعداد جمع ہونا شروع ہو گئی اور مانین الحرمین میں نماز عید حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سيد مرتضى قزويني(حفظہ اللہ) نے پڑھائی۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں نماز عید کی ادائیگی کے لیے صبح سویرے ہی مومنین کی بہت بڑی تعداد جمع ہونا شروع ہو گئی اور نماز عید کی ادائیگی کے لیے مومنین کی آمد کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا مومنین کی کثرت کو مد نظر رکھتے ہوئے روضہ مبارک میں متعدد بار نماز عید الفطر پڑھائی گئی کہ جس میں ہر دفعہ ہزاروںمومنین نے شرکت کی۔
اور اسی طرح ما بین الحرمین میں بھی نماز عید کے متعدد اجتماعات ہوئے جن میں مومنین نے حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے جوار میں عقیدت و احترام کے ساتھ نماز عید ادا کی۔
مومنین نے اس موقع پہ پوری دنیا میں امن و امان اور امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق کی دعائیں مانگی اور خدا سے دہشت گردی کے خلاف بر سر پیکار سیکورٹی فورسز اور عسکری رضاکاروں کی فتح و نصرت کی دعائیں کیں۔
الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک کے فوٹو گرافروں نے نماز عید کے روح پرور اجتماعات کی کچھ تصاویر لی ہیں جنہیں آپ بھی ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: