ماہ مبارک کے اختتام پہ معھد قرآن کریم کا اختتامی تقریب.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل جناب سید محمد اشیقر (دام تأييده) کی جانب سے تعریفی و توصیفی کلمات کے ساتھ معھد قرآن کرین کا یہ پروگرام اختتام کو پہنچا جو کہ شعبہ معارف اسلامی و انسانی کے زیر نگرانی چل رہا تھا اور جسمیں مختلف قرآنی برنامے ماہ مبارک رمضان کے حوالے سے رکھے گئے تھے اور جس کا سلسلہ مکمل ماہ مبارک رمضان روضہ مبارک میں جاری و ساری تھا۔ اور یہ بھی ذکر ضروری ہے کہ یہ قرآن محفل جو کہ معھد قرآن کی جانب سے روضہ مبارک میں منعقد ہوا تھا کافی مفید اور ثمر آور تھی اور مرکز معھد قرآن نے اس محفل کی انجام دہی کے لیے کافی جدوجہد کی اور اسے بخوبی حسن انجام دیا اور اس محفل کو ہر دیکھنے اور شریک ہونے والے نے قابل قدر نگاہوں سے دیکھا اور اس کی مدح سرائی فرمائی۔اور مدح ثنائی کا دراصل حقدار روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ہے کہ جس نے قرآن کریم کے لیے ایک صحیح منھج اور برنامہ مقرر کیا تا کہ زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہوں۔

شب عید الفطر اس قرآنی محفل کا اختتامی پروگرام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن میں رکھا گیا تھا اور اس میں روضہ مبارک کے سکرٹری جنرل کے علاوہ روضہ مبارک کے دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی اور شرکاء محفل کے علاوہ اور مضافات سے مختلف شخصیات نے اس اختتامی محفل میں شرکت کی اور معھد قرآن کے مدیر جناب شیخ جواد نصراوی نے حاضرین کا زکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: