روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے موصل کی جانب ایک قافلہ روانہ کیا گیا ہے جو کہ وہاں موجود حشد شعبی کے رضاکاروں کو ضروریات زندگی کے علاوہ کھانے پینے کی خوردونوش تقسیم کرے گا۔ موصل میں موجود حشد شعبی کے وہ رضاکار جو کہ مقامات مقدسہ اور سر زمن عراق سے جسے داعش ظالم و جابر گروہ کے انخلاء کے لیے شب و روز مسلسل بر سرِ پیکار ہیں لہٰذٓ انہی جانباز اور فدا کار رضاکاروں کی امداد کے لیے شعبہ فکر و ثقافت نے موصل کے مختلف شہروں جیسے بعاج ،تل اصفوی، جیال ، سنجار وغیرہ کی طرف اپنے امدادی قافلے روانہ کیے ہیں اس طرح کے مزید قافلے اس سے پہلے بھی روضہ مبارک کی طرف سے مختلف محاذ جنگ پر بھیجے جا چکے ہیں۔
لہٰذا حشد شعبی کے رضاکاروں نے روضہ مبارک کے نمائندگان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے کہ ان کی اس عملی پیشرفت اور خدمت سے ان کے حوصلے اور بلند ہو چکے ہیں اور ان شاءاللہ عنقریب وہ انہی حوصلوں کو بروئے کار لا کر اپنے وطن عزیز کو داعش جیسے سفاک دہشت گرد گروہ سے آزاد کروانے کا عزم رکھتے ہیں ۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک کی طرف سے حشد شعبی کے شہید ہو جانے والوں کے خاندانوں کو بھی مستقل طور پر امداد پہنچاتے رہتے ہیں