روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے کربلا کے شہر میں شجر کاری کا اہتمام

امام حسین علیہ السلام کے شہر کربلا کے لیے کوئی ایسا خدمت کا گوشہ نہیں ہے کہ جسے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے چھوڑا ہو تا کہ اس کی خوبصورتی اور چکا چوند باقی رہے اس لیے کہ یہ شہر نہ صرف اہل عراق کے بلکہ دنیا بھر کے مختلف ممالک سے اؔٓنے والے زیراین کا مقصد حیات اور دیرینہ خوہش کا مرکز ہے اور شاید کہ یہ شجر کاری شہر کربلا مقدسہ کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے ایک ایسا اہم کام ہے جو اس شہر میں رہنے والوں اور زئراین کے لیے انجام دی جارہی ہے

اس شجر کاری کا مقصد شہر کی خوبصورتی کے علاوہ زائرین کے لیے بیٹھنے کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ شدید گرمی میں حرارت سے بچنے کے لیے زائرین ان درختوں کے سایہ سے استفادہ کریں۔

شجر کاری کا یہ منصوبہ تقریبا 8 سال سے جاری ہے اور شہر کے مختلف علاقوں اور شاہراہوں پر مختلف اقسام کے درخت کی شجر کاری کی گئی ہے جس میں زیتون وغیرہ کے درخت بھی شامل ہیں اس شجر کاری کے منصوبے کو عراق کی فضا اور مٹی کے تناسب کے اعتبار سے لگایا گیا ہے اور اب تک تقریبا دس ہزار درخت لگائے گئے ہیں اور اس کا مزید کام جاری ہے اور روضہ مبارک کی طرف سے اس کی آبیاری ، کاشتکاری ،وغیرہ کا بھی معقول انتظام کیا گیا ہے اور اس کام میں روضہ مبارک کا ایک خاص شعبہ خدمتی ادارہ اپنے زیر نگرانی ان امور کو بخوبی انجام دے رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: