نجف میں موجود اعلیٰ دینی قیادت سید سیستانی(دام ظلہ الوارف) کے دفتر کی طرف سے حمام العليل کے آئی پی ڈیز میں امداد کی تقسیم.....

حمام العليل میں لگے ہوئے آئی پی ڈیز کے کیمپ میں موصل اور مختلف مقامات سے آنے والے ہزاروں افراد رہ رہے ہیں کہ جنہیں خوراک اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی کے لیے نجف اشرف میں موجود اعلیٰ دینی قیادت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی(مد ظلہ العالی) کے خصوصی انتظامات کیے ہیں اور تمام مومنین کو ان کی ہر ممکن مدد کرنے کا حکم دیا ہے تا کہ عید الفطر کے موقع پر انہیں بھی بقیہ عام شہریوں کی طرح عید منانے کا موقع نصیب ہو اس سلسلے میں کمیٹی کے مسئول جناب سید شہید موسوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عید الفطر کے پُر مسرت موقع پر کمیٹی نے یہ کوشش کی ہے کہ ہزاروں وہ افراد کہ جو اپنے گھروں سے دور ہیں وہ بھی اپنے وطن کی طرح عید منائیں اور ان کے معصوم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ دوبارہ لوٹ کر آئے لہٰذا ہم نے ضروریات زندگی کی اشیاء اور غذائی اجناس کو ہزاروں افراد مرد، بچے اور عورتوں میں تقسیم کیا ہے۔

عراق اور خاص طور پر اہل موصل اور مختلف مقامات سے آنے والے ہزاروں افراد کے لیے آیت اللہ العظمیٰ سید سیستانی(دام ظلہ) کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں اور خدمات کو آئی پی ڈیز نے ناقابلِ فراموش قرار دیا بہت سے آئی پی ڈیز کا کہنا تھا کہ ان مشکل ترین حالات میں سید سیستانی (دام ظلہ) کا ہمیں ہر وقت یاد رکھنا اور ہمیں ہر ممکن ضروریات زندگی فراہم کرنا ان کے اخلاص اور اعلیٰ ترین اخلاق کی علامت ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: