تیسرے سالانہ امام باقر(ع) ثقافتی سیمینارمیں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل کا پیغام.....

جنت البقیع کی وہابیوں کے ہاتھوں تباہی کی المناک یاد میں بروز سوموار 8 شوال 1438ھ بمطابق 3 جولائی 2017ء کو منعقد ہونے والےتیسرے سالانہ امام باقر(ع) ثقافتی سیمینار کا آغاز ایک افتتاحی تقریب سے ہوا جس کا عنوان ’’ امام باقر علیہ السلام امین حکمت اور ترجمان وحی ‘‘ ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے منعقد ہونے والی اس افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ جس کے بعد شھداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل جناب سید محمد اشیقر (دام تأييده) نے خطاب کیا اور اپنے لکھے گئے ایک تحقیقی مقالے کو پڑھا جس کا موضوع ’’ امام باقر علیہ السلام امین حکمت اور ترجمان وحی ‘‘ ہے

اور انہوں نے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارے امام حضرت محمد باقر علیہ السلام کی سیرت کے حوالے سے منعقد ہونے والے سیمینار کی کامیابی اور توفیقات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس سیمینار میں شھداء کے ذکر کو آئمہ اہل بیت(ع) کے ذکر کے ساتھ ملا کر پیش کیا گیا ہے اور بے شک آئمہ اہل بیت(ع) ہی شھداء اور علماء سید و سردار ہیں۔
اس سیمینار میں شھداء کے خانوادے موجود ہیں کہ جن کے بیٹوں اور عزیزوں کا عراق کو آمرانہ حکومتوں کے تحت چلنے والے ملکوں سے آئے ہوئے داعشی دہشت گردوں سے محفوظ بنانے میں ہم سب پر بہت بڑا احسان ہے۔
اس کے بعد معروف شعراء نے امام باقر علیہ السلام کی شان میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
اور آخر میں امام باقر علیہ السلام کے بارے میں تالیفی مقابلے میں پہلی پوزیشنیں لینے والے مولفین کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: