سالانہ امتحان کی تیاری کرنے والے طلاب کا روضہ مبارک میں رش......

جیسے جیسے طلاب کے سالانہ امتحانات قریب آتے جا رہے ہیں امتحان کی تیاری کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں آنے والے طلاب کی تعداد میں بھی دن بدن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے روضہ مبارک کے ادارہ نے پڑھائی اور امتحان کی تیاری کے لیے موزوں ترین ماحول مہیا کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں کہ جن میں بیسمنٹ میں موجود ہالوں، لائبریریز اور دیگر مقامات میں کافی انتظامات دیکھنے میں آئے ہیں۔

حضرت عباس علیہ السلام کے جوار میں امتحان کی تیاری کے روحانی و نفسیاتی اثرات کے علاوہ طلاب کی بڑی تعداد کو جو چیز روضہ مبارک میں کھینچے لا رہی ہے وہ یہاں پر موجود اہتمام اور خصوصی انتظامات ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: